فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں،غانا علی

فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں،غانا علی

لاہور(فلم رپورٹر) فیشن انڈسٹری کی سپرماڈل غانا علی نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں لیکن ان دونوں میڈیم میں کام کرنے کی وجہ سے فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میری پہلی محبت ہے اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔غانا علی نے کہا کہ میں نے فیشن کی دنیا میں اپنا سفرشروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی اورشہرت نے میرے بہترین کام کی بدولت مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع دلوادیا۔

مزید : کلچر