آفرین عید پر ریلز ہونیوالی پشتو فلم کی عکسبندی میں مصروف

آفرین عید پر ریلز ہونیوالی پشتو فلم کی عکسبندی میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) پشتو فلموں کی صف اول کی ہیروئن آفرین عید الاضحی پر ریلز ہونے والی بڑی بجٹ کی پشتو فلم ( د بد عملو بد عملہ)کی عکس بندی میں دن رات مصروف ہیں وہ فلم میں ہدایت کار و ہیرو ارباز خان کے مدمقا بل ایک اہم رو ل میں بگ سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے بالاکوٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ارباز خان ایک مستند اور ذہین فلم میکر ہے اور بڑی عید پر وہ ایک بار پھر فلم بینوں کو ایک منفرد اور کامیاب فلم دیں گے پشتو فلم د بد عملو بد عملہ کی شوٹنگ دن رات جاری ہیں جس میں فلم کی پوری ٹیم حصہ لے رہی ہے فلم کی کہانی نامور فلم کہانی نویس سلیم مراد نے تحریر کی ہے فلم کے مکالمہ نگار سجا دعلی، ایسوسی ایٹ ہدایت کار طارق رحمان، چیف اسسٹنٹ ہدایت کار خالد سعید پروڈیوسر ظہور عباس اور ایڈیٹر اسد زادہ ہیں معروف پشتو شوبز تجزیہ نگاراعجاز خان بے گناہ کے مطابق چھوٹی عید پر بھی ارباز خان اور ان کی ٹیم نے زندان کے نام سے ایک کامیاب پشتو فلم ریلز کی تھی جس نے پشاور، کراچی ، اور دیگر سٹیشنز پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ پشاور شہر میں فلم بین ارباز خان اور آفرین پری کو جوڑی کو ہٹ فلمی جوڑی مانتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -