سری لنکا اور جنوبی افریقہ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل مد مقابل ہونگی

سری لنکا اور جنوبی افریقہ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل مد مقابل ہونگی

کینڈی (این این آئی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو کینڈی میں کھیلا جائیگا ٗجنوبی افریقہ کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی