کیریبین پریمیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغازکل ہوگا

کیریبین پریمیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغازکل ہوگا

بار بڈوس(آئی این پی)کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل)کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز(کل)بدھ سے ہوگا۔ 16ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس میں 10پاکستانی کرکٹرز شرکت کریں گے۔ سی پی ایل کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹراکٹ کے حامل پاکستانی کرکٹرز کو لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا تھا ۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس وہ واحد ٹیم ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ پاکستان کے 3 بہترین فاسٹ بولرز جنید خان ، وہاب ریاض اور محمد عرفان باربڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ شعیب ملک اور سہیل تنویر گیانا امیزون واریئرز کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے عماد وسیم اور شاہد آفریدی جمائیکا تلاواز کیلئے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ شاداب خان ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے کھیلیں گے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کیلئے کھیلنے والے رومن رئیس، حسین طلعت اور محمد سمیع کی خدمات سینٹ لوسیا اسٹارز نے حاصل کی ہیں ۔ ایونٹ کے گزشتہ سیزن میں سہیل تنویر 12 میاچس میں 17 وکٹیں لیکر سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے تھے اور وہ لیگ میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی