کزنٹسوا نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کزنٹسوا نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

واشنگٹن(آئی این پی)روس کی نامور ٹینس سٹار سوتیلانا کزنٹسوا نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔انہوں نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اور ڈونا ویکک کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشین کھلاڑی ڈونا ویکک کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی