موٹو جی پی ریس اٹلی کے آندرے نے جیت لی

موٹو جی پی ریس اٹلی کے آندرے نے جیت لی

چیک (آئی این پی)جمہوریہ چیک میں موٹو جی پی ریس کا دلچسپ ایونٹ اٹلی کے آندرے نے جیت لیا ہے، سپین کے لورینزو نے دوسری اور ان ہی کے ہم وطن مارک مارکوئز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جمہوریہ چیک میں موٹو جی پی ریس کے آغاز میں ہی موٹر بائیکس کی ٹکر نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا، ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے دنیا بھرکے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے، اطالوی ڈرائیور آندرے نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا، سپین کے لورینزو نے دوسری اور ان ہی کے ہم وطن مارک مارکوئز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی