جاوید آفریدی کا عمران خان کو نجم سیٹھی کیساتھ مل کر کام کا مشورہ

جاوید آفریدی کا عمران خان کو نجم سیٹھی کیساتھ مل کر کام کا مشورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لے جانے کا مشورہ دے دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ نجم سٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں ، متوقع وزیراعظم عمران خان کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں اگر وہ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی اور پی ایس ایل کو مزیدآگے لے جانے کے لیے کام کریں ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ نجم سیٹھی کی دن رات کوششوں کے نتیجے سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جشن آزادی موقع پر آزادی لیگ کا اعلان کیا تھا۔ان کے اس اعلان کو کرکٹ کے حلقوں میں انتہائی پسند کیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی