کھلاڑی لیگ کے بجائے ملک کیلئے کھیلنے کو ترجیح دیں، سرفراز

کھلاڑی لیگ کے بجائے ملک کیلئے کھیلنے کو ترجیح دیں، سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے بجائے ملک سے کھیلنے کو پہلی ترجیح بنانے کا مشورہ دیا ہے۔کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کپتان سرفرازاحمد، معین خان سمیت دیگرکھلاڑی شریک ہوئے۔سرفراز نے کھلاڑیوں کو لیگ سے روکنے کے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ لیگ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو ملک کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا۔ایشیاکپ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ ایونٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور ایشیا کپ میں کامیابی کی بھرپور کوشش کریں گے۔