سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،الیگزرینڈر نے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
واشنگٹن(آئی این پی)جرمنی کے الیگزرینڈر زویرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2اور 6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔دوسری جانب مینز ڈبلز فائنل میں انگلینڈ کے جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں امریکہ کے مائیک برائن اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین کو 3-6، 6-3 اور 10-4 سے ہرا کر مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔