انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 اگست سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 اگست سے شروع ہوگا

لندن (این این آئی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 9 اگست سے لندن میں شروع ہوگا ٗمیزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطاق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی