جشن آزاد ویمن فٹ سال کپ 12 اگست سے شروع ہوگا

جشن آزاد ویمن فٹ سال کپ 12 اگست سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزاد ویمن فٹ سال کپ 12 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن(ویمن ونگ) کی چیئر پرسن امبر محمود نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آبادکے سکولوں کی بہترین سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی