سرینا کے راجرزکپ ٹورنامنٹ سے دستبرداری سے مایوسی ہوئی: یوجینی لاپائری

سرینا کے راجرزکپ ٹورنامنٹ سے دستبرداری سے مایوسی ہوئی: یوجینی لاپائری

واشنگٹن(آئی این پی)راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یوجینی لاپائری نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا کے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے فیصلے پر مایوسی ہوئی کیونکہ مداح انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب تھے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور ریکارڈ 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بنا پر راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ ایونٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سرینا کو گزشتہ ہفتے سلیکون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلے راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی