جشن آزادی کھیلوں کے دو روزہ نمائشی میچز 13اگست سے شروع ہوں گے

جشن آزادی کھیلوں کے دو روزہ نمائشی میچز 13اگست سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے دو روزہ نمائشی میچز 13اگست سے شروع ہونگے۔ اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ 13 اگست کو فٹ بال، کراٹے کے مقابلے اسلام آباد میں جبکہ 14 اگست کو تھروبال اور روک بال کے مقابلے راولپنڈی شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی