قومی ویٹ لفٹرجیت کیلئے میدان میں اتریں گے:الیاس بٹ

قومی ویٹ لفٹرجیت کیلئے میدان میں اتریں گے:الیاس بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کوچ محمد الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے بعد میں ان کو شارٹ لسٹ کر کے اب 6 کھلاڑی تربیت کر رہے ہیں جن میں 62 کلوگرام میں طلحہ طالب، 77 کلوگرام میں حیدر علی، جمیل اختر 105 کلوگرام میں جمیل اختر، پلس 105 کلوگرام میں نوح دستگیر، 69 کلوگرام میں ابوسفیان، 62 کلوگرام میں محمد شہزاد شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ میں دو قومی کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں جن میں علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز جکارتہ انڈونیشیاء میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ویٹ لفٹنگ کا ایونٹ 20 اگست سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔