ایم ایس او14 اگست کی مناسبت سے لوّ پاکستان طلبہ ریلیاں نکالے گی، وقار ظفر

ایم ایس او14 اگست کی مناسبت سے لوّ پاکستان طلبہ ریلیاں نکالے گی، وقار ظفر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ایم ایس او پنجاب کے ناظم اطلاعات وقار ظفر نے مرکزی میڈیا سیل ایم ایس او پنجاب سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قیام پاکستان قدرت کا حسین تحفہ ہے جو لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا،مدینہ کے بعد مملکت خداداد پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو خالصتا اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی جس کے لیے لاکھو ں کی تعداد میں مسلمانان برصغیر نے جانوں کی قربانیاں دی۔ ایم ایس او14 اگست کی مناسبت سے صوبے بھر میں لوّ پاکستان طلبہ ریلیاں نکالے گی اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا ،جس سے ایم ایس او کے مرکزی و صوبائی ذمہ دران خطاب کریں گے۔

اور15اگست کو انڈیا مردہ باد کے طور پر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں انڈیا مردہ باد احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4