محمد ادریس کی کتاب ’’زرا دھوپ رہنے دو‘‘ کی تقریب پزیرائی

محمد ادریس کی کتاب ’’زرا دھوپ رہنے دو‘‘ کی تقریب پزیرائی

لاہور(فلم رپورٹر)بزمِ انمول انٹر نیشنل کے زیر اہتمام یورپ ناروے سے آے ہوئے پاکستانی نژاد نارویجن مصنف محمد ادریس کی کتاب ’’زرا دھوپ رہنے دو‘‘ کی تقریب پزیرائی مقامی ریسٹورنٹ ،دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت ممتاز دانشور عطاالحق قاسمی نے کی جبکہ شرکاء میں چیئر پرسن انمول گوہر،مقصود چغتائی ،سابق ڈی جی پی آر شعیب بن عزیز ،حسین شیرازی، یزدانی گیلانی ابرار ندیم،انیس احمد ،عبدالستاراعوان،خالدیزدانی،ساجدیزدانی،محمد ایاسین خان،و دیگر شاعروں،ادیبوں نے شرکت کی،اس موقع پر معروف گلوکار رفاقت علی خاں،اور ریڈیو ،ٹی وی کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،مقررین نے کہا کہ محمد ادریس خوبصورت لہجہ کے شاعر،اور حساس ناول نگار ہیں جو تین دہائیوں سے بیرون ملک ادب و ثقافت کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،اختتام پر کتاب کے شاعر محمد ادریس لاہوری نے کہا کہ مٹی کی محبت انہیں واپس اپنے وطن لے آئی ہے اور میں نے کبھی اپنے آبائی شہر سے ناطہ نہیں توڑا۔

میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر ابرار ندیم،اور انمول گوہر نے ادا کیئے جبکہ مقصود چغتائی اور دیگر مداحوں نے محمد ادریس کو پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4