انار کلی میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے انار کلی میں گودام میں لگنے والی آگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈکو جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا نے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔ڈی سی لاہور کی اس ہدایت کے بعد ریسکیو1122اور فائر بریگیڈکا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور اپنی تمام تر کو ششوں کو بروئے کار لا تے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔