نواز شریف کو ہر مرتبہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا،نگہت شیخ

نواز شریف کو ہر مرتبہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا،نگہت شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے جیل میں بھی حوصلے بلند ہیں،نواز شریف کو ہر مرتبہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو جیل میں زمین پر سلایا جاتا ہے ،اس کو انتقام نہیں تو اور کیا کہا جائے،حالیہ الیکشن میں الیکشن کمیشن نے تاریخ کی بدترین دھندلی کی ہے جس کی ماضی میں کہی مثال نہیں ملتی،عوام کے ووٹوں کو کوڑے کے ڈھیر پر پہنچ دیا جاتا ہے ،کہی عوام کے حقوق کی بات کرنے والے دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ نہ جائیں،انہوں نے مزیدکہا مسلم لیگ ن میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا درست فیصلہ ہے،ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں،بدقسمتی سے جو جماعت حکومت بنانے جا رہی ہے اس نے اپنے ہی دعوے مسترد کردیے ہیں،کیونکہ ان کو پانچ سالوں کے دوران پتہ چل چکا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کا الیکشن میں مقابلہ کرکے جیت نہیں سکتے اس لیے اسٹبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔