فرقان ماڈل ہائی سکول‘ کوٹ عبدالمالک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

فرقان ماڈل ہائی سکول‘ کوٹ عبدالمالک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) فرقان ماڈل ہائی سکول‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور جامعہ محمدیہ رضویہ نزد فردوس مارکیٹ‘ گلبرگ III‘لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ادارہ تعلیم القرآن‘ -40کوثر بلاک اعوان ٹاؤن‘ لاہور‘ مدرسہ حفظ القرآن‘ شاہ بلاول کالونی نزد گوجر پورہ‘ لاہور‘ دارارقم‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 257تھی۔