لوہا مارکیٹ میں چھوٹے تاجروں کی ڈوبی رقم کے چیک متاثرین میں تقسیم
لاہور(پ ر)مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں لوہے کی صنعت سے وابستہ چھوٹے تاجروں کی ڈوبی رقم اسد اینڈ کمپنی سے 37لاکھ کی رقم ریکور کروا کر 15سے زائد متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ،تٖفصیلات کے مطابق مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں گذشتہ کئی سالو ں سے اسد اینڈ کمپنی نے کئی چھوٹے تاجروں کی رقم دبا رکھی تھی گذشتہ ماہ تمام متاثرین اکٹھے ہوکراپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری عامر صدیق کے پاس آئے مسئلہ بیان کیا تو مرکزی صدر عامر صدیق نے ایک کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے اب تک15متاثرہ تاجروں کی رقم ریکور کروا کر متاثرین میں تقسیم کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد مہر امین،محمد اکبر،شیخ یوسف سمیت مختلف تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عامر صدیق ایک مخلص ،تاجر دوست۔تقریب کے اختتام پر متاثرین میں نقد رقم کئی کو چیک تقسیم کئے گئے۔چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجروں کی خدمت ہمارا مشن ہے۔