جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب جشن آزادی پاکستان اور محفل مشاعرہ

جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب جشن آزادی پاکستان اور محفل مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب جشن آزادی پاکستان اور محفل مشاعرہ 12اگست سہ پہر چار بجے الحمرا اولی بیٹھک، شاہرا قائد اعظم پر منعقد ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول، صدر تنظیم شگفتہ غزل ہاشمی، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، صداقت نقوی، مظہر جعفری، فردوس نقوی، ٹی وی آرٹسٹ توقیر ناصر، راشد محمود، جمیل رضا( سی ای او، ایکسپلوررز ڈین ٹور ازم سروسز)راحت علی جعفری، محمد اقبال کمبوہ، گرل گائیڈز ٹرینر عاطفہ شمس، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر سلیم عالی، چوہدری مقصود، رضوان احمد، کنگ آرٹسٹ میکر، فلم پروڈیوسر جرار رضوی اور اہم شخصیات شرکت کریں گے۔