متحدہ اپوزیشن کے8 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی یو اے ای کے سابق صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سینئر مشیر چیئرمین پیپلز پارٹی بشیر ریاض ‘حاجی عزیز الرحمن چن‘ حافظ غلام محی الدین ‘ ملک زاہد اقبال ‘ چودھری جاوید اختر‘ اشرف خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کے آٹھ اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔
الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا ہے اور اس نے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کی ہیں اور اس کی وجہ سے دن کے اجالے میں جیتنے والی پیپلز پارٹی کو رات کے اندھیرے میں ہروادیا گیا اس سسٹم کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو پہنچایا گیا ہے اور جان بوجھ کر پیپلز پارٹی کو الیکشن میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔