تاجر برادری نئی حکومت سے معیشت کی بہتری کی توقع رکھتی ہے، خالد پرویز

تاجر برادری نئی حکومت سے معیشت کی بہتری کی توقع رکھتی ہے، خالد پرویز

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ملک میں تحریکِ انصاف کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے تاجر برادری نئی حکومت سے معیشت کی بہتری کی توقع کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ عام انتخابات کے پُر امن انعقاد سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی اچھے اشاریے ہیں اور اُمید ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے نئی حکومت کرپشن اور ٹیکس و بجلی چوری کے خلاف سخت فیصلے کرے گی جن کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ موجودہ ٹیکس سسٹم طبق�ۂ امراء اور ٹیکس چوروں کو تحففظ دیتا اور کمزور طبقات کو مزید نچوڑتا ہے بالواسطہ ٹیکسوں نے چھوٹے تاجروں اور عوام کی جان نکال رکھی ہے۔ اسی طرح بنکوں سے لین دین پر وِدہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کھلی لوٹ مار کے مترادف ہے جسے گزشتہ حکومت نے متعارف کرایا تھا اور روزِ اول سے تاجر اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس ظالمانہ اور بے ہودہ ٹیکس کو فوراً ختم کیا جانا چاہیے۔

خالد پرویز نے کہا تاجر برادری محب وطن ہے اور ملک آج جس نازک دور سے گزر رہا ہے اسے اس کا پورا ادراک ہے اور تاجر اپنی ذمہ داریاں خوب جانتے ہیں نئی حکومت ٹیکس پالیسیاں تاجروں کی مشاورت سے تشکیل دے تو کہیں زیادہ ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے انجمن تاجران اس حوالے سے کسی بھی حکومتی تجویز کو ویلکم کہے گی کہ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں صرف پاکستان اور تاجر برادری سے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4