غیر قانونی تعمیراتی ٹھیکوں کے مقدمہ میںآصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی سے جواب طلب

غیر قانونی تعمیراتی ٹھیکوں کے مقدمہ میںآصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی ...

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ نے غیر قانونی تعمیراتی ٹھیکوں کے مقدمے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی سے جواب طلب کر لیاہے۔بینکنگ جرائم کورٹ سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔آصف ہاشمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آصف ہاشمی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے،آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے دائر مقدمہ بے بنیاد ہے،تعمیراتی کمپنیوں کو دئیے گئے ٹھیکے متروکہ وقف املاک بورڈ کی منظوری اور قانونی طریقہ کار کے تحت دئیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے پہلے بھی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی جا چکی ہے ،اس مقدمے میں بھی آصف ہاشمی کی ضمانت منظور کی جائے،جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔

آصف ہاشمی

مزید : صفحہ آخر