احد چیمہ ، آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

احد چیمہ ، آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت میں مختلف 5مقدمات کی سماعت ہوئی ،عدالت نے آشیانہ سکینڈل میں احدخان چیمہ اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کیس میں آصف ہاشمی کاجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیاجبکہ صاف پانی کیس میں قمراسلام،وسیم اجمل ،فیروزپور ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاوہ ایم این ایم موٹرسائیکل کیس میں ملوث 18ملزمان کاکوجسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ملزموں کو نیب عدالتوں میں وقفے وقفے سے پیش کیاگیا،احتساب عدالت میں نیب کی طرف سے 5 اہم مقدمات میں ملزمان کوپیش کرکے ریمانڈ حاصل کئے گئے،ملزمان کی پیشی کے وقت احتساب عدالتیں ملزمان وکلا ء اورنیب کے افسران سے بھری رہیں ،گزشتہ روزآشیانہ سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈ ی اے احد خان چیمہ ،بلال قدوائی،امتیاز حیدر اور شاہد شفیق کو جیل سے سخت سکیورٹی میں لا کر عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت سے 14 ر وز ہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی، عدالت میں آشیانہ کیس کے چالان میں اسرار سعید ،عارف بٹ، احد چیمہ اور دیگر پانچ ملزمان کی الگ سے حاضری مکمل کی گئی،اسی طر ح احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ہے،دریں اثناء احتساب عدالت میں نیب نے صاف پانی سکینڈل کیس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل اور انجینئر قمر اسلام کا 7روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، عدالت نے حکم دیا دونوں ملزموں کو دوبا ر ہ 13 اگست کو پیش کیا جائے ، نیب نے فیروز پور روڈہاؤسنگ سوسائٹی میں نعیم،نذر اور ندیم کا 14روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جبکہ احتسا ب عدالت نے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں گرفتار 18ملزمان کو 20 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا۔

جوڈیشل ، جسمانی ریمانڈ

مزید : صفحہ آخر