بنوں ، سکیورٹی فو رسز سے مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان کا نائب کمانڈر نصیب الرحمن ہلاک

بنوں ، سکیورٹی فو رسز سے مقابلہ ، کالعدم تحریک طالبان کا نائب کمانڈر نصیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد نصیب الرحمن مارا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ اس دوران شدت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کردی تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن مارا گیا۔دوسری جانب واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -