کارکن ثابت قدم رہیں،ہم میدان میں رہ کر مقابلہ کرینگے ،حمزہ شہباز

کارکن ثابت قدم رہیں،ہم میدان میں رہ کر مقابلہ کرینگے ،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے قوم کے مینڈیٹ پر آخر دم تک پہرہ دیں گے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اورآئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکز اور صوبے میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل، ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ حمزہ شہباز نے کہا مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کی علمبردار ہے، آئین و قانون کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کارکن ثابت قدم رہیں ہم میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرینگے ۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -