خورشید شاہ کی فاٹا کے نومنتخب 2آزاد ارکان سے ملاقات

خورشید شاہ کی فاٹا کے نومنتخب 2آزاد ارکان سے ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے فاٹا سے نومنتخب ہونے والے 2آزاد ارکان سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے حمایت کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے نامز د پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے فاٹا سے نومنتخب آزاد ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خورشید شاہ نے دونوں ارکان سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی جبکہ خورشید شاہ نے دونوں آزاد ارکان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی بھی دعوت دی ہے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر