الیکشن کمیشن کی کامیاب ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات 20اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی کامیاب ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات 20اگست تک فراہم کرنے کی ...

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات 20اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز سے کامیاب امیدواروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں کمیشن کامیاب امیدواروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے بعد اثاثوں کی تفصیلات کو شائع کرے گا کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں کی تفصیلات مرکزی سیکرٹریٹ بھجوائی جائیں الیکشن کمیشن نے 20 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمشنرز سے طلب کی ہیں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کا مکمل ڈیٹا حاصل کریں امیدواروں کے تمام اوریجنل دستاویزات الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے بعد شائع کرے گا۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر