چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون کو وراثت سرٹیفکیٹ سے متعلق قانون سازی تجویز کرنے کی ہدایت

چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون کو وراثت سرٹیفکیٹ سے متعلق قانون سازی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہریوں کو وراثت سرٹیفکیٹکے حصول میں درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانون سازی تجویز کرے ۔ اپنے تحریری احکامات میں صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ ضروری ہے نادرا کی جانب سے شجرہ نصب کے تعین کیلئے مناسب لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعتراض کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی پورا موقع فراہم کیا جائے۔
وراثت سرٹیفکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -