لاہور،انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی

لاہور،انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی

لا ہور (کرائم رپورٹر) الیکشن 2018ء میں دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی داتا دربار سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس تک اختتام پذیر ہوگئی جہاں تحریک لبیک کی قیادت میں الیکشن2018ء میں دھاندلی کیخلاف اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ الیکشن2018ء کالعدم قرار دیکر عام انتخابات دوبارہ منعقد کروائے جائیں اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے انعقاد کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے ریلی کے روٹ پر واقع سرکاری و نجی عمارتوں کے باہرپولیس تعینات رہی ۔

تحریک لبیک کی ریلی

مزید : صفحہ آخر