باچا خان ائیر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام ،کرم کا رہائشی باشندہ گرفتار
پشاور(سٹی رپورٹر)باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پرائیرفورس سیکورٹی فورسزز نے کاروئی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی سمگلنگ کرنے پر قبائلی ضلع کرم کے رہائشی شعیب حسین کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملزم غیرملکی کرنسی ریال اور سعودی درہم غیرقانونی طور پر لے جارہے تھے جس کو اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران پکڑ لیاملزم فلائٹ پی کے 283 کے ذریعے ریال اور درھم غیرقانونی طورپر دبئی لے کے جارہاتھا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے ملزم شعیب حسین کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کیا گیاملزم کے قبضے سے دولاکھ 36 ہزار ریال اور 6 لاکھ 2 ہزار 5 سو درھم برآمد کئے گئے ہیں، ملزم شعیب کو کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے جیسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔