ورلڈ بینک کی پنجاب گرین ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے فنڈنگ کی منظوری
اسلام آباد(آن لائن) ورلڈ بینک نے سرمایہ کاری کو فرغ دینے اور ماحولیاتی گورننس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پنجاب گرین ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ ماہ نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد شروع کیا جائے گا۔یہ پروگرام 5 سال کے عرصے پر محیط ہے جس کی مجموعی لاگت 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے جس میں 20 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ عالمی بین کے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کرے گا۔عالمی بینک نے گزشتہ حکومت کے اختتام سے قبل 25 مئی کو مذکورہ منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس پروگرام کے تحت حکومتِ پنجاب ماحول دوست توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی، جو پنجاب گرین ڈیویلپمنٹ پروگرام کے بعد بھی سرمایہ کاری کے وسائل متحرک کرنے کا ایک طریقہ ہے، یہ براہِ راست گرین انویسٹمنٹ کو نجی اور سرکاری سیکٹر میں ترجیح دے گا۔محکمہ خزانہ، بطور گرین انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا ایک پائیدار ذریعہ، مقامی مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لیے گرین بانڈز کے اجرا کے اصولوں کا تعین کرے گا۔