پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں: کائرہ

پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں: کائرہ

لاہور(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں، تمام کوششوں کے باوجودعمران خان کوسادہ اکثریت نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن میں وسیع پیمانے پردھاندلی کی گئی،عمران خان حلف لینے سے پہلے یوٹرن لے رہے ہیں،پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں،تمام کوششوں کے باوجودعمران خان کوسادہ اکثریت نہیں ملی،کوشش ہوگی کہ حکومت بنائیں، متعددپولنگ اسٹیشن پرفارم 45نہیں دیئے گئے، تو ہم کیسے مان لیں کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے،پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بہترکاکردگی دکھائی،وفاداریاں تبدیل کرانے کے باوجودپیپلزپارٹی پنجاب میں زندہ ہے، جمہوریت کیلئے پہلے بھی لڑے آئندہ بھی لڑیں گے، عمران خان کے مثبت کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر