نیب کو 5مخصوص تعمیراتی کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہ کیاجاسکا

نیب کو 5مخصوص تعمیراتی کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہ کیاجاسکا

لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکموں نے پانچ مخصوص تعمیراتی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈال دی ۔تاحال نیب کو ان کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکموں نے پانچ مخصوص تعمیراتی کمپنیوں کا ریکارڈ دبا دیاہے جس کے نتیجے میں تاحال نیب کو ان کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ ان کمپنیوں کے بارے میں نیب لاہور کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت ان پانچ مخصوص کمپنیوں کو مختلف میگا پروجیکٹ جاری کرتی رہی ہے اور ان کمپنیوں کو نوازتی رہی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی ہدایات پر سول سیکرٹریٹ کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ پی اینڈ ڈی نے مختلف سرکاری محکموں سے ان پانچ کمپنیوں کے ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم جاری کر رکھا تھا لیکن تاحال پنجاب کے سرکاری محکمے ان کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نیب لاہور نے ان کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی اور پی اینڈ ڈی پر اپنا دباؤ بڑھا دیاہے۔

ریکارڈ فراہمی

مزید : صفحہ آخر