بر طانوی ہائی کمیشن نے اسلام آ با د میں نئے ویزا سنٹر کا افتتاح کر دیا

بر طانوی ہائی کمیشن نے اسلام آ با د میں نئے ویزا سنٹر کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د (آ ئی این پی)بر طانوی ہائی کمیشن نے اسلام آ با د میں نئے ویزا سنٹر کا افتتاح کر دیا ، پیر کو بر طا نو ی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے نئے ویزا سنٹر کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا کہ سنٹر میں تمام سہولیات ایک ہی جگہ متعارف کروائی گئی ہیں، ویزا سنٹر بر طانیہ سفر کرنیوالوں کے لئے ایک منفرد اور بہترین تجربہ ہو گا، ویزا سنٹر کے قیام سے ویزے کے عمل میں تیزی لائی جاسکے گی، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے صارفین کو موبائل ویزا کی سہولت مہیا کی گئی ہے، بر طانیہ جانے والے مسافر اب گھر بیٹھے بھی ویز ے کی درخواست دے سکیں گے، گھر سے بائیو میٹرک اور دوسری ضروری اور مطلوبہ کوائف مکمل کئے جا سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -