پاکستان میڈیکل حج مشن نے حرمین شریفین میں کام شروع کر دیا

پاکستان میڈیکل حج مشن نے حرمین شریفین میں کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان میڈیکل حج مشن نے حرمین شریفین میں کام شروع کر دیا،مکہ مکرمہ میں 35بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم،مدینہ میں 15بستروں کا ہسپتال اور3ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں ،مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کے قریب 9ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں،ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن کرنل ڈاکٹر ذاکر حسین کی نگرانی میں 24گھنٹے سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے منتخب کردہ شعبوں کے ماہر150ڈاکٹرز کے علاوہ35فارماسٹ،400پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،اس سال ایک لاکھ 85ہزار سے زائد سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے لیے میڈیکل کی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -