دنیا بھر سے ساڑھے سات لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

دنیا بھر سے ساڑھے سات لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دنیا بھر سے ساڑھے سات لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے گزشتہ سال سے 5.6فیصد تعداد زیادہ ہے ،سعودی پاسپورٹ محکمہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمارکے مطابق 7لاکھ50ہزار سے زائد عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں،دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،متعدد ممالک سے بین الاقوامی ہوائی اڈے جدہ حج ٹرمینل ،مدینہ ائیر پورٹ کے علاوہ بندر گاہ کے ذریعے بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،بحری جہاز کے ذریعے آنے والوں کی تعداد9ہزار سے زائد ہے باقی ہوائی سروس کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

عازمین آمد

Bac

مزید : صفحہ آخر