قومی احتساب بیورو کے افسر اور اہلکار چہروں کی بجائے مقدمات پر توجہ دیں : چیئر مین نیب
لاہور(خبر نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب افسران و اہلکار چہروں کی بجائے کیسز پر توجہ دیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی نیب نے میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔نیب آفس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بھجوائے گئے مقدمات مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسورہے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے 9 ماہ میں تقریباً 2200ملین روپے بدعنوان عناصرسے برآمد کیے اور رقم متاثرین کو واپس کی گئی جبکہ 300 بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے ریفرنس بھی دائر کیے گئے۔
چیئرمین نیب