نقیب کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس ،جواب طلب

نقیب کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس ،جواب طلب

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پر محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راوانوارکوضمانت دی،استدعا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کیاجائے۔عدالت نے محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل ،را انوار اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ۔

نقیب اللہ قتل کیس

مزید : صفحہ آخر