نیب نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی کو طلب کرلیا

نیب نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی کو طلب کرلیا

لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاؤالدین کو بھی آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاؤ الدین کو بھی طلب کرلیا ہے۔ان کے علاوہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طلحہ برکی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر برہان علی کو بھی نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ ان تینوں کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر