پی ٹی آئی پنجاب و خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس طلب

پی ٹی آئی پنجاب و خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس بھی طلب کرلیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد صوبوں میں حکومت سازی کیلئے کپتان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پار لیما نی پارٹیز کے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کیلئے اجلاس آج ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اسمبلی میں تحر یک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کیلئے اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔عمران خان دونوں اجلاسوں میں متعلقہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا اعلان کریں گے اس حوالے سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر