عمران ہمارے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے : ایم کیو ایم

عمران ہمارے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے : ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی/اسلام آباد(این این آئی)ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی قیادت فردوس شمیم کے خلاف کارروائی کرے۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ہمیشہ مایوس کیا اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا، ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر یہی معاملات رہے تو ساتھ چلنے میں مشکلات پیدا ہوتی رہیں گی۔ دوسری جانب مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میرے خلاف بولنے والے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے مجھے نشانہ بناتے ہیں، فردوس شمیم اپنی قیادت سے بات کریں اور پوچھیں کہ ایم کیو ایم کتنی اہمیت رکھتی ہے، یہ بیانات صرف سستی شہرت کے لیے دئیے جا رہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ فردوس شمیم نقوی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف متنازعہ بیان دینے پرفردوس شمیم کی سرزنش ہوگی ،عمران جلد نے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ایم کیوایم

مزید :

صفحہ آخر -