پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے تارکین وطن سپورٹ کرینگے،میاں ذاکر حسین

پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے تارکین وطن سپورٹ کرینگے،میاں ذاکر حسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق ) امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے عام انتخابات میں جیت پر تحریک انصاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سب سے پہلے پاکستان کی قرضوں سے جان چھڑائیں اور اس کام کیلئے بیرون ملک پاکستانی عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھداری کے ساتھ نو منتخب اراکین کو صوبائی اور وفاقی وزارتیں دیں جبکہ سرکاری عہدوں ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو تعینات کیا جائے۔ ایک خصوصی نشست میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے میاں ذاکر حسین نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کی محکمہ صحت ، تعلیم اور ریسکیو 1122 جیسے منصوبوں میں کارکردگی اپنی مثال آپ ہے لہٰذا عمران خان انہیں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کریں۔

میاں ذاکر حسین

مزید : صفحہ آخر