فہمیدہ مرزا کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
پنگریو (این این آئی) ضلع بدین سے مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزازحاصل کرنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق میں عنقریب وجود میں آنے والی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کواہم وزارت دیئے جانے پر غوروغوض کیا گیا ہے اور واضح امکان ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کو ان کی پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کے عوض وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسلسل پانچ بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی اس واحد خاتون رکن قومی اسمبلی کے پارلیمانی تجربے سے بھی استفادہ اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومتی منصب سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا