اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیا ر کر لیا ، قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہ ممکن : اسد عمر

اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیا ر کر لیا ، قومی سلامتی پر ...

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جائیں گی،ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے حکومت کاروباری برادری سے تجا و یز کے حصول کے بعد اقتصادی کونسل اور بزنس ایڈوائزری کونسل کے نام سے دو ادارے قائم کرے گی۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے پیر کے روز اسد عمر کی خیریت دریافت کی جو گزشتہ روز انتخا بات میں اپنی کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے پاؤں پر چوٹ آئی تھی ۔اس موقع پر افتخار علی ملک نے انہیں یقین دلایا ملک بھر کی کاروباری برادری اپنے مفادات کا سودا کیے بغیر تحریک انصاف کی حکومت سے تعاون کرے گی، جبکہ اسد عمرکا کہنا تھاتحریک انصاف نے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے ،انہو ں نے اپنی پارٹی کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قومی معیشت میں حکومت کا کردار سہو لت کار کا ہے جبکہ نجی شعبے کو ملکی معیشت کی بحالی اور اس کے فروغ کیلئے وسیع تر کردار ادا کرنا ہوگا، اسوقت حکومت کے زیر انتظام 200 ایسے ادارے ہیں جو بدانتظامی، اپنی سیاست پر مبنی قیادت اور بیمار ڈھانچہ سازی کے باعث ملکی خزانے پر 650 ارب روپے کا بوجھ ڈالتے ہیں، ان اداروں سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ تحریک انصاف ایک ویلتھ فنڈ کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے حوالے ان اد ا ر و ں کو کیا جاسکے اور جو ان اداروں کی نئی سرے سے ڈھانچہ سازی کیلئے پیشہ ورانہ انتظامیہ کی خدمات حاصل کرسکے۔

مزید : صفحہ آخر