نوجوان نسل با صلاحیت ، پر عزم ، دہشتگردی سمیت یمام خطرات کو شکست دینگے : جنرل باجوہ

نوجوان نسل با صلاحیت ، پر عزم ، دہشتگردی سمیت یمام خطرات کو شکست دینگے : جنرل ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور پر عزم ہیں، پاکستان میں امن و ترقی کیلئے نوجوان اپنا کرادار ادا کریں ، فاٹا کے خیبرپختوتخوا میں انضمام سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی آئے گی ۔ پاک فوج بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور تعلیم کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے۔ ریاست نے انتہاپسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور زیر تربیت طلباء و طالبات سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے تحت سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں ، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے نوجوان پاکستان میں امن و ترقی کیلئے اپنا کرادار ادا ترقی اور تعلیم کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان پْرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔

مزید : صفحہ اول