پاکستانی قوم کیلئے خوشخبری ، کویت سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت ہونے کی امید

پاکستانی قوم کیلئے خوشخبری ، کویت سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت ہونے کی امید

کراچی(سٹاف رپورٹر،آن لائن) نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے انکشاف کیا ہے پاکستان میں جلد ہی تیل کے بہت وسیع ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے جس کے بعد پاکستان دنیا میں تیل بر آمد کرنیوالے 10 بڑے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداروں ، تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو میں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبداللہ حسین ہارون نے بتایا کہ امریکی کمپنی ایگزون موبل(ExxonMobil) پاک ایران سرحد کے نزدیک خاصی گہرائی تک کھدائی کرچکی اور قوی امید ہے اس جگہ تیل کے بہت وسیع ذخائر موجود ہیں جو مقدار میں کویت کے ذخا ئر سے بھی بڑے ہیں۔ اگر تیل کے یہ ذخائر ہماری توقعات کے مطابق وسیع ہوئے تو پاکستان تیل کی پیداوار میں کویت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا اور تیل بر آمد کرنیوالے بڑے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آجائے گا۔نگران وزیر خارجہ نے بتایا کویت کے پاس دنیا بھر میں تیل کے ذخائر کا 8.4 فیصد حصہ موجود ہے جس کا تخمینہ 101.50 ارب بیرل لگایا گیا ہے جبکہ مزید 50 کروڑ بیرل تیل سعودی عرب اور کویت کے درمیان واقع نیوٹرل زون میں بھی موجود ہے۔ حکومت پاکستان نے ایگزون موبل سے جنریشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے جس پر 10 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ اس کمپنی کو پورٹ قاسم پر ایل این جی برتھ تعمیر کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

نگران وزیرخارجہ

مزید : صفحہ اول