فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں،یورپی یونین

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہے،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ،پاکستان میں ترقی و استحکام کے خواہاں ہیں ۔پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پرجین فرانکوئز کاؤٹن نے کہا کہ یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور سکیورٹی، معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم رکن ممالک سے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی نومنتخب حکومت کی معاونت کرینگے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یورپی یونین کی سفیر کی پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

یورپی یونین

مزید : صفحہ اول