پی سی بی وفد کی عمران خان سے ملاقات نجم سیٹھی اور شکیل شیخ پر عدم اعتماد

پی سی بی وفد کی عمران خان سے ملاقات نجم سیٹھی اور شکیل شیخ پر عدم اعتماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں وفد کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے کہا کہ کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور اقربا پروری جیسی بیماریاں کرکٹ بورڈ کو دیمک زدہ کررہی ہیں۔وفد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھیلی بدعنوانی کی اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات ناگزیر ہیں اورذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینابھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرکٹ کے نظام میں پختگی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔
پی سی بی وفد/ملاقات

مزید :

صفحہ اول -